ممبئی (سپورٹس نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل 2026 میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، ٹیم نے 5میچز میں صرف 1 کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے نمبروں پر موجود ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردیک کی کپتانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2015 سے 2023 تک روہت شرما کی قیادت میں ممبئی نے کئی ٹائٹلز جیتے لیکن کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہو رہا۔منوج تیواری نے مشورہ دیا کہ ہاردیک پانڈیا کو کپتانی چھوڑ کر روہت شرما کو دوبارہ ذمے داری سونپ دینی چاہیے۔




