ساس بچوں کی شادی کے بعد گھر پر کنٹرول چاہتی ہے’ صائمہ قریشی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مائیں بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر نہیں ہوتیں کیونکہ گھر پر کنٹرول چاہتی ہیں۔صائمہ قریشی دو دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ پاکستانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں اور وہ اداکار فیصل قریشی کی کزن بھی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل نند میں اداکاری کی تھی۔ اداکارہ نے طلاق کے بعد تنہا زندگی گزاری اور تین بیٹیوں کی پرورش کی۔حال ہی میں صائمہ قریشی نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ماں کے بارے میں بات کی جو ریٹائر ہونے کو تیار نہیں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ ایسی ماں کو دیکھا ہے جو ریٹائر نہیں ہوتیں، میرے خیال میں پاکستان میں ماں کو بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر ہوجانا چاہیے، وہ ریٹائر نہیں ہونا چاہتیں کیونکہ وہ گھر پر اپنا اختیار اور کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہیں جو درست نہیں ہے۔صائمہ قریشی نے کہا کہ میں نے بیرون ملک بوڑھے لوگوں کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے اور متحرک دیکھا ہے، پاکستان میں بہت سے لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں اس لیے ان کے بچے شکایت کرنے لگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں