حالات کے ستائے دو بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے دو بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ کچی آبادی کا رہائشی29سالہ الیاس ولد نبی بخش بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھا۔ جس کے باعث گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہا ر گیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں