خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے پھینک دیئے

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون، شوہر سے لڑائی کے دوران آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے ایک لاکھ 62ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 4کروڑ پاکستانی روپے)کھڑکی سے باہر پھینک د ئیے۔نوٹ فضا میں بکھرے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگادیں اور ہر کسی نے کی کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ اکٹھے کر سکے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون کی جانب سے پھینکی گئی رقم اصلی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم اس کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں