سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر پیرافورس نے سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر کباب جیس (Kababjees) ریسٹورنٹ سمیت چائے خانے اور دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ درجنوں دکانداروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی ای او پیرافورس نعمان مجید کی زیرنگرانی پیرافورس نے کینال روڈ پر واقع کباب جیس ہوٹل’ سوساں روڈ پر چائے پور’ اسحاق بریانی شاپ’ کوئٹہ شمع ہوٹل اینڈ کیفے اور دیگر کو سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا۔ پیرافورس کی ٹیموں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں’ مین شاہراہوں کی چیکنگ کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بعدازاں کباب جیس ریسٹورنٹ بھاری جرمانے کے بعد ڈی سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں