ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) 12 پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 21سالہ نوجوان وحید ولد غلام شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار اپنے گائوں کی طرف مڑنے کے لیے سڑک کنارے موجود تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے اپنی زد میں لے لیا۔ ٹرک موٹرسائیکل کو کئی میٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا، جس سے نوجوان کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر جان لیوا چوٹیں آئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں