مکوآنہ(نامہ نگار)دورانِ سفر خاتون کے ہاں ایمبولینس میں کامیاب ڈلیوری، ماں اور بچی محفوظ چک نمبر 65 گ ب، جڑانوالہ روڈ پر ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی پیش آئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی حالت بگڑنے پر ایمبولینس میں ہی بروقت ڈلیوری کروائی۔ خاتون مہناز زوجہ سخاوت علی (عمر 25 سال) نے بچی کو جنم دیا۔ریسکیو ٹیم نے ماں اور نومولود بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید نگہداشت کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت اور مثر کارروائی سے ماں اور بچی دونوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔




