ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے بیٹے آرو بھاٹیا کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ جہاں عام طور پر اسٹار کڈز فلمی دنیا کا رخ کرتے ہیں، وہیں آرو بھاٹیا نے اس روایت سے ہٹ کر اپنا الگ راستہ چن لیا ہے۔اکشے کمار کے مطابق ان کا 23سالہ بیٹا فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا بلکہ وہ فیشن کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہے۔




