کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور میزبان فضا علی نیاپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کے دوران فضا علی نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ 1984 میں پیدا ہوئیں اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ان کے مطابق کم عمری سے ہی انہیں اداکاری اور اسکرین پر آنے کا شوق تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی پہچان ایک اداکارہ اور میزبان کے طور پر بنائی۔فضا علی نے اپنی عمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت 41 سال کی ہیں اور ان کے مطابق عمر کے اس حصے میں بھی محبت اور جذبات کے اظہار پر کسی قسم کی پابندی یا اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں سب سے اہم چیز محبت اور ساتھ ہے، جو اب انہیں مل چکا ہے۔اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عیدالفطر 2026 پر اعجاز خان سے نکاح کیا، جو ان کی تیسری شادی ہے۔ان کے شوہر برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور شادی کے بعد وہ فضا علی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں۔




