منافع کا لالچ دیکر ملزمان کا3شہریوں کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 3شہریوں کے ساتھ دو کروڑ سے زائد کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے نوید آفتاب نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم جنید یونس نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 40لاکھ کی رقم حاصل کی بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا۔ بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے شاہد فاروق کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم امین نے پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر 45لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ جبکہ نشاط آباد پولیس کو درخواست گزارتے متاثرہ شہری دلاور نے بتایا کہ ملزم احمد نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے اس کے اکائونٹ سے 15لاکھ کی رقم ٹرانسفر کر کے خردبرد کر لی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں