فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے نواح میں کرنٹ لگنے سے نویں جماعت کا طالب علم لقمہ اجل بن گیا، والدین غم سے نڈھال’ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ کھدروالہ کا رہائشی 16سالہ زین جو کہ نویں جماعت کا طالب علم تھا اور بورڈ کے پیپرز کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک پنکھا چلاتے ہوئے اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھو جانے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اہل خانہ نے علم ہونے پر فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا وہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ طالب علم زین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی والدین غم سے نڈھال ہو گئے ۔




