بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (بیوروچیف) سکیورٹی فورسز کی بنوں کے علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشتگردوں کی موجودگی کیخلاف کامیاب کارروائی،2دہشتگرد جنہم واصل ۔ آئی ایس پی آر کیمطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں خارجی رنگ لیڈر وحیداللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہیں، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وحیداللہ مطلوب ترین دہشتگردوں میں شامل تھا اور متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، وہ سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت میں بھی کردار ادا کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں