فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر بھائی والا کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کے قریب آبادی میں پلاسٹک پلیٹوں کا گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھواں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کی شدت قریبی گھروں میں بھی محسوس کی گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




