کراچی (بیورو چیف) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ کے لئے پولیس موثر اور فوری اقدامات یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گورنرہائوس میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں امن و امان ، جرائم کی روک تھام ،پولیس کی استعداد کار بڑھانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنرسندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔ نگہبان کیمروں ، سرویلنس اور دیگر جدت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس، تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائے۔ آئی جی سندھ نے جاری ٹارگیٹیڈ آپریشن اور مستقبل کے لائحہ عمل سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا ۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ استعدا د کار اورپولیس رسپانس بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدمات کررہے ہیں ۔




