فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اپنے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6سال بعد مقدمہ قتل کے اشتہاری 3ملزمان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14نومبر 2020ء کو تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب ملکھانوالہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان جاوید’ اکرم اور مقدس نے فائرنگ کر کے مخالف پرویز کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھ سال سے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزمان جاوید’ اکرم اور مقدس کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔




