CCDکیساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک،2ساتھی فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کیساتھ 65 ج ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت غلام مرتضیٰ ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورائیہ اور لائلپور ٹائون کے انچارج صدیق چیمہ اپنے عملہ کے ہمراہ 64 ج ب کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا اور مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور 65 ج ب کی طرف فرار ہو گئے، پولیس پارٹی نے تعاقب کرنے پر جوابی فائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت غلام مرتضیٰ ولد عاشق سکنہ 323 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی جو کہ 25سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور تھانہ سمن آباد اور سمندری کے علاقوں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو گولیاں مارنے کے مقدمات میں بھی اشتہاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں