عالمی برادری امن کیلئے فعال کردار ادا کرے، چینی صدر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی کے تنازع کے پرامن حل کیلئے سنجیدہ اور موثر کوششیں کرے، تاکہ خطے میں استحکام اور امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر درپیش مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر بھی گفتگو ہوئی۔چینی صدر نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ افریقی ممالک تک بھی براہِ راست پہنچ رہے ہیں۔چینی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین ہر مشکل وقت میں افریقی ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں