فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق اپوزیشن راجہ ریاض احمد کے سمدھی اور راجہ دانیال احمد ایم این اے کے سسر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت تھے اور وہ زندگی بھر فلاح انسانیت کیلئے کوشاں رہے، ان کی نمازجنازہ آج 22 اپریل بروز بدھ کو بعدازنماز مغرب کوٹ چودھریاں سٹیڈیم میں ادا کی جائیگی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔




