لاہور( بیو رو چیف)پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری نے نمایاں ثمرات دئیے ہیں۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ کے مطابق، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ گوادر علاقائی روابط کا ایک مرکزی مرکز بن کر ابھرا ہے۔فیکٹ شیٹ کے مطابق سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم حصہ ہے کے تحت 25.93 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اور 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔




