ملتان سلطانز کی نمائندگی شاندار تجربہ رہی’ سٹیوسمتھ

کراچی(سپورٹس نیوز) آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں اپنے وقت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کراچی میں راولپنڈیز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ ملتان سلطانز کے ساتھ بہت اچھا گزرا ہے اور ٹیم نے شاندار کرکٹ پیش کی ہے۔اپنے اوپننگ کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پوزیشن میرے کھیل کے انداز کے مطابق ہے کیونکہ اس میں پاور پلے کے دوران زیادہ موقع ملتا ہے۔سمتھ نے پی ایس ایل کو ایک مضبوط اور باصلاحیت لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر ٹیم میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں