زاہد محمود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

کراچی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں لیگ اسپنر زاہد محمود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں کراچی کنگز کے بقیہ میچوں کے لیے لیگ اسپنر زاہد محمود دستیاب ہوں گے انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔زاہد اس سے قبل بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کنگز نے یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو چند دن قبل ریلیز کردیا تھا۔محمد وسیم کی جگہ انگلینڈ کے جیسن روئے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔زاہد اس سے قبل بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں