کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے ڈرامے ہمراہی اور اس میں نامور فنکاروں دانش تیمور، حبا بخاری، شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر ابتدائی 8 اقساط کو دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھ لیا گیا۔ان دنوں نجی ٹی وی سے شروع ہونے والی نئی ڈراما سیریل ہمراہی کے اپنی دلچسپ کہانی، رومانس، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ناظرین میں اس کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔ ہر آنے والی قسط مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔نجی ٹی وی کے اس ڈرامے ہمراہی نے مقبولیت کے آسمان پر اونچی اڑان بھر لی ہے، نامور ہیرو دانش تیمور اور خوب صورت ہیروئن حبا بخاری، اداکار شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے۔




