لاہور (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور منجھے ہوئے اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکار فردوس جمال کے ایک سخت بیان نے نہ صرف تنازع کو جنم دیا بلکہ اس کے اثرات ان کے اپنے بیٹے کے کیریئر تک جا پہنچے۔وسیم عباسں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ماضی کے ایک متنازع معاملے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فردوس جمال کے بیٹے ایک نہایت باصلاحیت اور محنتی اداکار تھے، جن میں ایک بڑے اسٹار بننے کی بھرپور صلاحیت موجود تھی۔




