پہلا رشتہ بڑی عمر کے انکل کا آیا جب کلاس6میں تھی’ ربیکا فریال

لاہور (شوبز نیوز) کامیڈین شفاعت علی کی اہلیہ ربیکا فریال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا رشتہ بڑی عمر کے انکل کا آیا جب وہ کلاس 6 میں تھیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ پہلی مرتبہ رشتہ کس کا آیا تھا؟جواب میں ربیکا فریال نے بتایا کہ بڑی عمر کے انکل کا رشتہ امی نے فورا منع کردیا تھا، آنٹی کو پتا نہیں کیا سمجھ آیا کہ وہ انکل کا رشتہ لے کر میرے لیے آگئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شفاعت علی اور ربیکا فریال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام سید مہرز علی رکھا گیا۔اداکارہ شرمین علی نے کہا کہ میرا جہاں سے پہلا رشتہ آیا تھا وہیں شادی ہوئی ہے لیکن پہلے پرپوزل کے ساتھ دو تین اور آئے تھے پر جو فیملی ہمارے گھر پہلے آئی تھی ان ہی کی فیملی ممبر میں بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں