ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ فلم سیارہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ انیت پدا کی زندگی کا واحد پیار چل بسا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انیت پدا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میرے دادا اور زندگی کے واحد پیار حال ہی میں انتقال کرگئے۔اداکارہ کے دادا کافی عرصے سے الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے۔ان کے انتقال کے بعد سیارہ اسٹار نے سوشل میڈیا پر ہاتھ پکڑے ہوئے مونوکروم تصویر شیئر کی جس کے ساتھ پیغام بھی تھا جس میں روشنی ڈالی کی گئی وہ ان کے لیے کتنے معنی رکھتے تھے۔انیت پدا نے لکھا کہ آپ دور جارہے تھے لیکن آپ مکھن (انیت کا نک نیم) نہیں بھولے تھے، آپ نے محبت کو برقرار رکھا یہاں تک کہ جب آپ یاد کو برقرار نہیں رکھ سکتے تھے۔




