ٹوبہ میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیاں جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “محفوظ پنجاب” وژن اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں پٹرول پمپوں اور گیس شاپس کی انسپیکشن کے دوران فائر سیفٹی انتظامات، پٹرول و ڈیزل ریٹ اور سٹوریج وغیرہ کو چیک کیا گیا، جس میں ناقص فائر سیفٹی انتظامات کے باعث 3 پٹرول پمپوں کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ گراں فروشی پر متعدد ایل پی جی شاپس کو بھاری جرمانہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں