طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپور خاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی اور مبینہ ہراسانی کیس میں گرفتار لیکچرر اور ایک طالبعلم کو مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے کہاکہ ملزمان کو 9روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ کیس میں نامزد میڈیکل کالج کے پرنسپل سمیت 3ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔ 9 اپریل کو میڈیکل طالبہ نے اپنے گھر میں خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں