کراچی (سپورٹس نیوز) حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد علی نے کہا کہ شروع میں ہمارا کمبی نیشن نہیں بن رہا تھا، اس لیے مشکلات ہوئی تھیں، کراچی آنے کے بعد ٹیم کا مومینٹم اچھا بن گیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پلے آف میں جگہ بنانے کے کافی اچھے چانس ہوگئے ہیں، ہماری ٹیم میں جارح مزاج بیٹرز ہیں، اس لئے مارنوسں اینکر کرنے والا رول ادا کر رہے ہیں۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جس طرح عثمان نے کھیلا، اس کے بعد ہم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی شکستوں کے باوجود بھی ٹیم کا ماحول مثبت تھا، صائم کو صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا۔محمد علی نے یہ بھی کہا کہ ہر ٹیم میچ جیتنے کا گیم پلان لے کر ہی میدان میں اترتی ہے، کوچز نے ہر حال میں پلیئرز کو بیک کیا۔، جس نے ہمارے کم بیک میں کردار ادا کیا۔




