ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ صاحبزادہ فرحان

کراچی(سپورٹس نیوز) ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پلیئر اپنے لئے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، اس پر کام کیا، انسان محنت کرے تو سب کچھ ممکن ہے، سامنے والی ٹیم کو کریڈیٹ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سمتھ کھیل رہے تھے تو بڑے سکور کی امید تھی، سٹیو سمتھ کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کیلئے گرائونڈ میں میچ سناریو کے مطابق پریکٹس کر رہا ہوں، ٹی 20 کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کچھ بالرز پر نہیں ڈال سکتے۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ آج کی غلطیوں کو درست کر کے اسلام آباد کے خلاف تگڑا کم بیک کریں گے، کھلاڑی کے لئے اپ ڈان ہوتا رہتا ہے، پچھلے سال پی ایس ایل میرے لئے کم بیک کا راستہ بنا تھا، پی ایس ایل کے فوری بعد ریڈ بال میں گریڈ ٹو کھیلوں گا، ون ڈے کرکٹ کی تیاری کیلئے ریڈ بال کھیل رہا ہوں۔ملتان سلطانز کے بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، ابتدائی میچز میں کراڈ کی کمی بہت محسوس ہوئی لیکن اب شاید عادت ہوگئی ہے، اگر کراڈ ہوتا تو اچھا لگتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں