ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیش کے کھلاڑی ناہید رانا اور مستفیض الرحمان کے دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اپنی ٹیموں کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ علم میں رہے کہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا میچ 27 مئی جبکہ دوسرا 29 مئی اور تیسرا 2 جون کو کھیلا جائے گا۔ لٹن کمار داس بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان، ناہید رانا اور تسکین احمد کو آرام دے دیا گیا مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کے دوبارہ پی ایس ایل کا حصہ بننے کا امکان ہے۔




