امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہیں’ ایران

تہران (سپورٹس نیوز) ایران نے شمالی امریکا میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے مکمل طرح تیار ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسکی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کو بتایا کہ وزارتِ کھیل و نوجوانان نے ٹیم کی کامیاب شرکت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تیاریاں وزیرِ کھیل کی ہدایت پر کی گئی ہیں تاکہ ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔خیال رہے کہ فیفا صدر جیانی انفانتینو نے 16 اپریل کو کہا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو آنا ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں