لاہور(سپورٹس نیوز)لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا نے اگر میچز جتوائے ہیں تو شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی میچز جتوائے ہوئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ہم میچ ٹو میچ چل رہے ہیں، ہم نے بہترین کرنا ہے اور جیتنا ہے۔انہوںنے کہاکہ کوشش کر رہا ہوں کہ بہترین پرفارمنس دوں اور ٹیم کیلئے اچھا کروں۔




