گلوبل سپرلیگ کے شیڈول کا اعلان۔ لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شریک

لاہور (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔آسٹریلیا سے پرتھ اسکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن ایونٹ میں شامل ہیں، کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ سکارچرز، 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں