ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے ساتھ انڈین اسٹار تمنا بھاٹیہ کو اپنی سرپرست قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی دوستی پر روشنی ڈالی ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ مرونل ٹھاکر اور تمنا بھاٹیہ کے درمیان دوستی ہے جو کہیں زیادہ مضبوط ہے۔حال ہی میں مرونل ٹھاکر نے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری گاڈ مدر سرپرست ہیں، میں دن کے کسی بھی وقت انہیں فون کر لیتی ہوں۔مرونل ٹھاکر کے مذکورہ الفاظ سے نہ صرف ان کے باہمی تعلق کی گہرائی کا پتا چلتا ہے بلکہ ان کے اس یقین کو بھی تقویت ملتی ہے کہ خواتین کی آپسی دوستی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے، خوشیاں بانٹنے اور ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے کا نام ہے۔




