ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک’ سی سی ڈی کی ایک اہم کارروائی کے دوران خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے’نزد چک نمبر 99ج ب، گوجرہ کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تین مسلح ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک کس ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیاجبکہ ملزم کے دو ملزمان فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت زوہیب عرف زیبی کمہار ولد ارشاد قوم رحمانی، سکنہ اسلام پورہ کمالیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک بدنام زمانہ ڈاکو اور رابر تھا اور اس کے خلاف مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کے 44مقدمات درج تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ہے، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔




