ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنیوالا سکول پرنسپل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر وومن پولیس نے سکول ٹیچر سے نازیبا حرکت کرنیوالے سکول پرنسپل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلستان کالونی اﷲ ہو پارک گلی نمبر10 کی رہائشی شارمن بی بی نے وومن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اسکی 16سالہ بیٹی ملائکہ گوہر پبلک سکول میں بطور ٹیچر کام کرتی ہے۔ چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر چھٹی لینے پرنسپل صفدر علی کے دفتر گئی تو پرنسپل نے بازو دبانے کا کہا اور بچی بازو دبانے لگی تو اس نے فحش حرکات شروع کر دی۔ جس پر بچی نے گھر آ کر صورتحال سے آگاہ کیا تو وومن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم صفدر علی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں