جھگڑے پر نوجوان قتل،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر نشاط آباد پل کے قریب سر میں مکا لگنے سے نوجوان قتل جبکہ کرنٹ لگنے سے 15سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی’ تفصیل کے مطابق تھانہ منصورآباد کے علاقہ نشاط آباد پل کے قریب ذیشان ولد صابر کا ملزمان ندیم وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہو گیا تو مشتعل ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر میں مکا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولی سنے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب میں محمد افضل کا 15سالہ بیٹا ابرار گھر میں پمپ چلانے لگا تو اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھونے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں