کراچی(سپورٹس نیوز)شہر قائد میں سڑکوں کی خستہ حالی سے قومی اسٹارز بھی پریشان دکھائی دینے لگے ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنی تشویش کا اظہار کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فاطمہ ثنا کو سماجی رہنما ظفر عباس سے یہ سوال کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کی اتنی آواز ہے، آپ بتائیں کہ کراچی کی سڑکیں آخر کب بنیں گی؟اس پر ظفر عباس نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھا کر پہلے ہی کافی ذلیل چکے ہیں، اب اس سوال کا جواب خود کراچی کے عوام کو دینا ہوگا کہ سڑکیں کب بنیں گی۔واضح رہے کہ شہر میں سڑکوں کی خراب حالت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جگہ جگہ گڑھوں کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔




