کراچی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل رائونڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کرتا ہوں کہ 10 میں سے تین سے چار میچ اپنی ٹیم کو جتواں۔پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل رائونڈر خوشدل شاہ نے کہا کہ بلے باز کے لیے نمبر 7 کی مشکل ترین پوزیشن ہوتی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو کامیابی دلواں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف ہماری ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے مختلف ہوں، نہ سوشل میڈیا پر کچھ کہتا ہوں اور یہ بیان دیتا ہوں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔آل رائونڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں 5 اور 6 نمبر پر 700 سے 800 رنز کیے ہیں، ڈبل سنچری بنائی 150 پلس بھی اسکور کیے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ٹیم سے ڈراپ ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں خوشدل شاہ 14 گیندوں پر 44 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 200 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔




