پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ فرحان یوسف کی کارکردگی سے خوش

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے نوجوان بیٹر فرحان یوسف کو اسپیشل ٹیلنٹ قرار دے دیا۔لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ فرحان یوسف کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق اور دیگر کوچز نے فرحان یوسف کے ساتھ بہت محنت کی ہے، باسط علی اور علی رضا دونوں بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں، علی رضا اسمارت ایکشن کے ساتھ اسمارٹ بولر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں