لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ لیئے جائیں گے، دستیاب قومی کھلاڑیوں کو فٹنس دیکھانے کے لئے امتحان سے گزرنا ہوگا جبکہ نتائج کی بنیاد پرتمام فارمیٹس کیلئے ٹریننگ پلان مرتب کیا جائے گا’ فٹنس ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنزمیں حصہ لینا ہوگا، فیلڈنگ کی بہتری کیلئے ٹاسکس دیئے جائیں گے جب کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتربنانے کیلئے جدید ٹریننگ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔




