اداکارہ صبا حمید نے والدین کو اہم نصیحت کر دی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی سینئر اور لیجنڈ اداکارہ صبا حمید نے والدین کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور سکھانی چاہیے۔وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران بچوں کی تربیت اور زبان کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔صبا حمید نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی مادری زبان سیکھنی چاہیے، چاہے وہ پنجابی ہو، پشتو ہو یا بلوچی۔اداکارہ کے مطابق اگر بچے اپنی اصل زبان سیکھیں تو ان کی ذہنی نشو و نما بہتر ہوتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک معروف صحافی تھے، وہ اپنے بچوں سے گھر میں پنجابی زبان میں بات کرتے تھے، جس کی وجہ سے ہم آج بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں