لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر جانب متوجہ نہ ہو۔حال ہی میں صبا فیصل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے دفتر سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ اور مردوں کے رویوں سے متعلق گفتگو کی۔اپنے شوہر کی مبینہ مداح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ تقریبا 25 سال قبل میں اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی اور ریسپشنسٹ سے کہا کہ انہیں بلا دیں۔




