سڑک کراس کرتے بچے کو بچاتے کار کھمبے سے ٹکرا گئی ،2افراد چل بسے

جڑانوالہ (نامہ نگار) سڑک کراس کرتے بچے کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثہ چک نمبر 89 گ ب سبزی منڈی کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق کار نمبری 1337 میں سوار پانچ افراد فیصل آباد ستیانہ روڈ پر جا رہے تھے کہ چک نمبر 89 گ ب سبزی منڈی روڈ کے قریب سڑک کراس کرتے بچے کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار ساجد ولد ریاض،عمر ولد ارشد جاں بحق ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں لواحقین کی موجودگی میں آر ایچ سی سنٹر ستیانہ منتقل کیں’ ریسکیو ٹیم کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے تین معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور ریسکیو ٹیم کے آنے سے قبل چلے گئے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں