رانا ایوب اسلم منج راجپوت ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین ‘ جنرل سیکرٹری سپریم انجمن تاجران سٹی رانا ایوب اسلم منج کو آل پاکستان انٹرنیشنل راجپوت ایسوسی ایشن (آریا) فیصل آباد ڈویژن کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا’ ان کی نامزدگی کا اعلان آریا فیصل آباد ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ رانا حبیب الرحمن خاں اور جنرل سیکرٹری رانا شاہد اکرم خاں نے رانا ایوب اسلم منج کے ڈیرے سدھوپورہ میں پرہجوم اجلاس کے دوران کیا’ اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والی راجپوت برادری کی سرکردہ شخصیات رانا نعیم دستگیر خاں’ رانا محمد ریاض خاں’ رانا ظفر مجید خاں’ رانا ذوالفقار خاں’ رانا محمد خاں’ رانا عدنان ظفر خاں’ رانا نوازش علی خاں’ رانا محمد صفدر خاں’ رائو محمد اقبال خاں’ رانا محمد شاہد خاں’ رانا محمد کاشف خاں’ رانا محمد ثاقب خاں’ رانا اعزاز خاں’ رانا کلیم اللہ خاں’ رانا منیر احمد خاں’ رانا اعجاز اسلم منج’ رانا شمیم اسلم منج’ رانا زاہد اسلم منج’ رانا جہانزیب منج’ رانا ہارون اعجاز منج’ رانا قدیر اسلم منج کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انٹرنیشنل راجپوت ایسوسی ایشن (آریا) فیصل آباد ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ رانا حبیب الرحمن خاں اور جنرل سیکرٹری رانا شاہد اکرم خاں نے رانا ایوب اسلم منج کی آریا تنظیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان جیسے برادری سے بے لوث محبت کرنے والے برادری کے ماتھے کا جھومر ہیں’ ہمیں امید ہے کہ رانا ایوب اسلم منج اپنی محنت اور لگن سے راجپوت برادری کو اکٹھا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور برادری کی نیک نامی کا باعث بنیں گے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزدسینئر نائب صدر آریا فیصل آباد ڈویژن رانا ایوب منج نے کہا کہ راجپوت برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا میرا مشن ہو گا’ پاکستان کے اعلیٰ ترین عہدوں پر راجپوت برادری کے سپوت براجمان ہیں مگر رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہم وہ فوائد حاصل نہ کر سکے جس کے ہمارے نوجوان حق دار ہیں’ میری اولین کوشش ہو گی کہ باہمی صلاح مشورے سے فیصل آباد ڈویژن کی 100 ایسی شخصیات کو آریا کا حصہ بنایا جائے جو مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں’ انہوں نے برادری کے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اکٹھے ہو جائو اور اپنی بہترین ورکنگ سے آریا کو مضبوط بائیں تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں’ اجلاس میں شریک برادری کی شخصیات نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ آریا تنطیم غیرسیاسی ہو گی جس میں پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ شریک ہیں جو اپنے اپنے پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے اپنی سیاست کرنے میں آزاد ہوں گے مگر ان کی سیاست کا اثر برادری کی ویلفیئر کیلئے بنائی گئی تنظیم آل پاکستان انٹرنیشنل راجپوت ایسوسی ایشن (آریا) نہیں پڑنا چاہئے’ اسی میں ہم سب کا مفاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں