سلونی جھال کے قریب حادثہ،دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترکھانی کے علاقہ سلونی جھال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا ٹرک میں تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی شوگر مل جا رہی تھی کہ جب وہ 136 گ ب سلونی جھال کے قریب پہنچی تو عقب سے آنے والے مزدا ٹرک نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تو ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا جس کے باعث گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی اور مزدا ٹرک کا کیبن بھی بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈرائیور سیف مسیح ولد ستار مسیح سکنہ 226 گ ب اپنی ہی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر کچلا گیا جبکہ مزدا ٹرک کے ڈرائیور قربان حسین ولد صفدر حسین سکنہ 24 گ ب فتح پور بھی اپنے ہی کیبن میں پھنس کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں