فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی سوسائٹی فور دی پروینشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کے زیراہتمام السادات لائرز فورم کے تعاون سے دو روزہ عابدہ کشور شفیع فری آئی کیمپ 2، 3 مئی کو جڑانوالہ روڈ مکوآنہ میں ڈیرہ سید محمد شفیع الحسنین نقوی پر لگایا جائیگا۔ آرگنائزر ڈاکٹر سید محمد عدنان مہدی’ ڈاکٹر سیدہ سبین فاطمہ اور سید انصر عباس نقوی ایڈووکیٹ کے مطابق فری آئی کیمپ میں کراچی آغا خان ہسپتال کے معروف آئی سرجن مریضوں کا فری چیک اپ’ سفید موتیہ کے جدید طریقہ بغیر ٹانکوں کے آپریشن’ لینز’ ادویات’ عینک مفت فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ مریضوں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ این ایف سی ڈاکٹر سید مروت عباس نقوی’ سید محمد باقر عباس نقوی ایڈووکیٹ’ ڈاکٹر سید محمد حسن عسکری نقوی اور سید ارشاد عباس نقوی نے کہا کہ فری آئی کیمپ کے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔




