فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیمنٹ کی سلیب چوری کرنے کی کوشش کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈائیوو روڈ پر واقعہ سفائر مارکی سے رکشہ ڈرائیور 27سالہ فرحان ولد رمضان سکنہ سات ج ب نے چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سیمنٹ کی سلیب کو رکشہ میں رکھنے کی کوشش کی تو اس دوران سفائر مارکی کے سیکیورٹی گارڈ عبداللہ نے اسے فائر مارا جو اس کی پسلی میں لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی رکشہ ڈرائیور کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔




