اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے عالمی غذائی تحفظ (CFS)کے چیئرمین، پروفیسر انس اے النبلسی سے ملاقات کی ، جس میں فریقین نے غذائی قلت اور بڑھتے ہوئے ماحولیاتی دبا جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے فعال کردار اور عالمی کوششوں میں اس کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا اور کمیٹی برائے عالمی غذائی تحفظ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔




