کفایت شعاری مہم، سرکاری اخراجات میں کمی

اسلام آباد /لاہور (بیوروچیف) وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت پنجاب اسمبلی میں سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کفایت شعاری اقداما ت کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے77 کروڑ روپے کی خطیر بچت خزانے میں سرنڈر کر دی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد پہلے ہی اپنی تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔پروٹوکول کے نظام میں بھی سادگی اپنائی گئی ہے اور سپیکر اسمبلی کی جانب سے ذاتی گاڑیوں کے استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے جبکہ گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کی دو روزہ تنخواہ بھی منقطع کی گئی ہے۔سرکاری گاڑیوں کے پٹرول اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ کفایت شعاری اقدامات کے باعث پنجاب اسمبلی میں بجلی کے استعمال میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد بجلی یونٹس کی بچت کی گئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسمبلی میں غیر ضروری خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی قسم کی نئی پروکیورمنٹ نہیں کی جا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں